مہدی حسن کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

ایسے فنکارصدیوں میں پیداہوتے ہیں،ہری ہرن،پاکستان کوشناخت بخشی ہے،غلام عباس


Umair Ali Anjum June 13, 2013
غزل گائیکیی میں ان کاکوئی ثانی نہیں،حامد علی خان،اکیڈمی کادرجہ رکھتے ہیں ،چندن داس۔ فوٹو: فائل

شہنشاہ غزل مہدحسن خان کی آج پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔

مہدی حسن اپنی خوبصورت گائیکی اورمنفردلب ولہجے کی وجہ سے دنیابھرمیں اپنامقام رکھتے تھے۔مہدی حسن نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بے شمارگیت ریکارڈکروائے جب کہ غزل گائیکی میں ان کادنیابھرمیں کوئی ثانی نہیں ہے اس بات کی دلیل برصغیرکی ممتازگلوکارہ لتامنگیشکرکی کہی ہوئی یہ بات ہے کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتاہے ۔مہدی حسن کے فن اورشخصیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارت کے معروف گلوکارہری ہرن کاکہنا ہے کہ مجھے مہدی حسن کی گائیکی نے بے انتہامتاثرکیاہے میری ان سے ذاتی طورپرچندملاقاتیں ہیں ان ملاقاتوں کے سبب میری شخصیت میں تبدیلی رونماہوئی مہدی حسن جیسے فنکارصدیوں میں پیداہوتے ہیں ۔



پاکستان کے ممتازگلوکارغلام عباس کاکہنا تھا کہ مہدی حسن پاکستان کے ان فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں کہ جنھوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کوشناخت بخشی ہے مہدی صاحب نے جتنابھی گایاکمال گایاوہ نئے گانے والوں کے لیے اکیڈمی کادرجہ رکھتے ہیں ۔استادحامدعلی خان کاکہنا تھا کہ مہدی حسن اپنے فن کے اعتبارسے ایک ہی شخص تھے انھوں نے کلاسیکل گایاتوخوب گایاغزل گائی توان کاکوئی ثانی دکھائی نہیں دیااورگیت گائے توان میں مٹھاس ڈال دی آج انھیں ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیاایسالگتاہے کہ وہ ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ہندوستان کے ممتازگلوکارچندن داس نے کہاکہ مہدی حسن خان کی گائیکی ہرغزل گانے والے کے لیے اکیڈمی کادرجہ رکھتی ہے غزل تودنیابھرمیں گائی جارہی ہے مگرافسوس آج وہ آوازاب خاموش ہے کہ جوگلوں میں رنگ بھراکرتی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں