سنجیو کمار نے ’’شعلے‘‘ میں ’’ ٹھاکر‘‘کے کردار کو یادگار بنا دیا
پہلی فلم 1960میں ریلیز ہوئی 1966میں دلیپ کمار کیساتھ کام کیا
فلموں میں بعض کردار ایسے ہوتے ہیں جو کسی بھی فنکار کی تقدیر بدل دیتے ہیں یہ کردار جب تک فلمی دنیا کا وجود ہے ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ''شعلے'' میں ٹھاکر کا تھا جسے نامور بھارتی اداکار سنجیوکمار نے ادا کیا ۔فلم شعلے جو1977میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی نے دنیا بھر میں کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور آج بھی جب لوگ یہ فلم دیکھتے ہیں تو سنجیو کمار کے کردار کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے،سنجیو کمار نے یوں تو بے شمار فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے ہیں، لیکن انھیں اس فلم سے سب سے زیادہ شہرت ملی،سنجیو کمار جس کا اصل نام ہری بھائی جڑی والا تھا 9جولائی 1938کو گجرات (بھارت) میں پیدا ہوئے،ان کی نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی فلم ''ہم ہندوستانی'' تھی جو1960میں ریلیز ہوئی جب کہ 1966میں انھوں نے پہلی مرتبہ دلیپ کمار کے ساتھ کسی فلم میں کردار ادا کیا۔
1976میں سنجیو کمار کی فلم ''کھلونا'' نمائش کے لیے پیش کی گئی جس سے انھیں بالی وڈ میںشہرت ملی،انھوں نے مشہور بھارتی نغمہ نگار اور پروڈیوسر گلزار کے ساتھ9فلموں میں کام کیا ان میںسیتا اور گیتا،من چلی،آپ کی قسم،آندھی،موسم ،نمکین اور دیگر فلمیں شامل تھیں جب کہ چند فلموں میں انھوں نیکامیڈی رول بھی کیے ان میںسیتا ور گیتا، بیوی او بیوی،پتی پتنی اور وہ،انگور،ہیرو، قابل ذکر ہیں وہ کامیڈی کرداروں میں بھی کامیاب رہے،ان کی ایک اور فلم'' ترشول'' تھی جس میں ان کا کردار بہت عمدہ تھا جسے بے حد پسند کیا گیا اس فلم میں انھوں نے امیتابھ، اورششی کپور کے ساتھ کام کیا تھا اس فلم کے ہدایت کار یش چوپڑہ تھے۔
جب کہ شبھاش گئی کی فلم ''ودھاتا'' میں بھی ان کا کردار بہت شاندار رہا،سنجیو کمارکو14مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا3مرتبہ انھیں بہترین سپورٹنگ ادکار کا ایوارڈ اور دو مرتبہ بہترین ادکار کا ایوارڈ دیا گیا،فلم ''آندھی'' اور ''ارجن پنڈت'' میں وہ بہترین ادکار قرار پائے،انھوں نے1960سے1985تک فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے،انھوں نے شادی نہیں کی،سنجیو کمار 1985میں47سال کی عمر مکمل کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے،ان کی فلمی زندگی کا سفر ایک یاد گار حیثت رکھتا ہے،ہندوساتی سنیما اسکرین پر انھوں نے راج کیا اور اپنی بہترین کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ سلور اسکرین کے بڑے فنکار ہیںوہ نئے آنے والوں کے لیے رول ماڈل کی حیثت رکھتے ہیںان کی فلموں میں کیے گئے کردار ہمیشہ یاد رہیں گے۔