چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تعیناتی کی جائے سید نور

سید نور نے چیئرمین سنسر بورڈ کے لیے 3 نا م تجویز کر دیئے۔


Cultural Reporter June 13, 2013
فوٹو: فائل

فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنور،فلم ایگزی بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریز لاشاری ،وائس چیئرمین صفدر خان اور ہدایتکار شہزادرفیق نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ و ہ پنجاب فلم سنسر بورڈ کوفعال کرے اور چیئرمین سنسر بورڈ کی تعیناتی کی جائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع فلم ڈسٹری بیوٹرزاسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامر ان ،فلمساز فیاض خان ،ذوالفقار مانا،جونی ملک ،سہیل بٹ ،شیخ محمد اسلم ،ہدایتکار مسعودبٹ ،محمد پرویزکلیم ،اداکار راشد محمود اوراچھی خان کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگرافراد موجود تھے ۔

سید نور نے چیئرمین سنسر بورڈ کے لیے تین نا م تجویز کیے جن میں سینمامینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین قیصرثنا اللہ ،فلمساز فیاض خان اور صفدر خان شامل ہیں۔انھوں نے ایگزی بیوٹرزسے بھی مطالبہ کیاکہ وہ پاکستانی فلموںکی نمائش کے لیے ترجیحی بنیادوں پرسینماگھر دیں ۔جس پرضوریز لاشاری نے اعلان کیاکہ وہ پاکستانی معیاری فلموں کوسینماگھرمہیاکرینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں