کراچی بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں بارود کی منتقلی کے دوران دھماکا حملہ آور ہلاک

حملہ آور دھماکا خیز مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، پولیس

حملہ آور کا تعلق دہشت گردوں کی کون سی تنظیم سے ہے اس سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہونے والے دھماکے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔


پولیس کے مطابق حملہ آور دھماکا خیز مواد ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بارودی مواد منتقل کرنے والا حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ حملہ آور کا تعلق دہشت گردوں کی کون سی تنظیم سے ہے اس سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
Load Next Story