شہریوں کو مزید 2 دن 40 ڈگری گرمی برداشت کرنا پڑے گا
منگل کو گرمی کا پارہ پھر40ڈگری کوچھوگیا،کئی گھنٹے بندرہنے کے بعد شام کے وقت سمندرکی بند ہوائیں چل گئیں
MUMBAI:
شہرمیں گرمی کا زورنہ ٹوٹ سکا، ایران پر موجود دباؤ کی وجہ سے حدت مزید 2دن تک برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایران پر موجود زیادہ دباؤ کے اثرات دوسرے روز بھی شہر پر نمایاں رہے، منگل کی صبح سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند ہوگئیں، شمالی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں اور شہر کا درجہ حرارت 40ڈگری ریکارڈ کیا گیا کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد شام کے وقت سمندرکی ہوائیں چل پڑیں۔
محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) کو بھی گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔