طالبان کا نیٹو ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ 7 امریکی 4 افغان فوجی ہلاک

اتحادی فوج کا اسلامک تحریک ازبکستان کے سینئررہنماملاانورکو ہلاک کرنے کادعویٰ،افغان طالبان کی امن مذاکرات میں دلچسپی


News Agencies/AFP August 17, 2012
اتحادی فوج کا اسلامک تحریک ازبکستان کے سینئررہنماملاانورکو ہلاک کرنے کادعویٰ،افغان طالبان کی امن مذاکرات میں دلچسپی۔ فوٹو: فائل

SARGODHA: افغانستان میں نیٹوکاایک ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں7 امریکی فوجی،3 افغان اہلکاراورایک افغان مترجم ہلاک ہوگئے، طالبان نے ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں نیٹوکا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیا جس میں سات امریکی فوجی، تین افغان فوجی اور ایک افغان مترجم ہلاک ہوگئے۔

ایساف ترجمان نے ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کے بارے میں اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا،دوسری طرف طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹرکوطالبان جنگجوئوں نے گرایا ہے جس میں راکٹ گرینیڈ استعمال کیا گیا ہے، انھوں نے مزیدکہاکہ حملے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد مارے گئے ہیں،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف صوبہ بغلان میں افغان ونیٹوفورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسلامک تحریک ازبکستان کے سینئررہنماملا انورکوہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اہم رہنمائوں نے ملک میں جاری دس سالہ جنگ کو ختم کرنے کیلیے امن مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، انھوں نے اس حوالے سے قیدجنگجوئوں کی رہائی اوراہم رہنمائوں پرپابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |