قومی ویمن سیونز رگبی ٹیم کی ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی کے لیے تیاریاں

پاکستان ویمن سیونز رگبی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی 2018 میں شرکت کیلئے 18 اکتوبر کو برونائی روانہ ہوگی


Muhammad Yousuf Anjum October 17, 2018
نئی کوچ سوزن ڈاؤسن کا تعلق آک لینڈ کے پریمیئر رگبی کلب آکلینڈ پریمیئر کلب سے ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

قومی ویمن سیونز رگبی ٹیم نے ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی 2018 میں شرکت کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پاکستان ویمن سیونز رگبی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی 2018 میں شرکت کے لئے 18 اکتوبر کو برونائی روانہ ہوگی۔ پاکستان رگبی یونین کی طرف سے جوریہ کو ٹیم کا کپتان اور آمنہ سراج کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی کوچ سے پہلے پاکستان رگبی کے کوچ عمر اسلام بٹ ٹیم کو تیاری کروارہے تھے تاہم گزشتہ روز قومی ٹیم لاہور ائرپورٹ کے قریب عسکری 10 میں نئی ویمن کوچ سوزن ڈاؤسن نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کرائی۔ سوزن ڈاؤسن کا تعلق آک لینڈ کے پریمیئر رگبی کلب آکلینڈ پریمیئر کلب سے ہے۔

پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق پاکستانی ویمن رگبی ٹیم 20 اور 21 اکتوبر کو برونائی میں ایشین رگبی ویمن سیونز ٹرافی میں شرکت کرے گی، ٹورنامنٹ میں پاکستان رگبی ٹیم کے علاوہ برونائی، گوام، بھارت، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، نیپال، فلپائن اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں