ایشین ہاکی چیمپیئن شپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کردیئے
ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا
ایشین ہاکی چیمپیئن شپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پریکٹس میچ میں اومان کے خلاف صفر کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی سمیٹ لی۔
سلطان قابوس اسٹیڈیم مسقط میں ہونے والا یہ میچ 15، 15 منٹ کے 2 کوارٹرز پر مشتمل تھا۔ پہلے کوارٹر میں دفاعی انداز کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکے تاہم دوسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے یکے بعد دیگرے 5 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ یہ گولز زبیر،عمر بھٹہ،علی شان، رضوان سینئر اور عرفان جونیئر نے کئے۔پاکستان کی جانب سے پانچوں فیلڈ ہوئے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔