
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے سری نگر کے علاقے فتح کدل کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام نے بھرپور احتجاج کیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کشمیریوں کے احتجاج کے باعث سری نگر میں انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔