ننھی زینب کے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی

میرے جرم کی سزا گھر والوں کو نہ دی جائے، مجرم عمران کا آخری بیان 


محمد ہارون October 17, 2018
میرے جرم کی سزا گھر والوں کو نہ دی جائے، مجرم عمران کا آخری بیان 

ننھی زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 7 سالہ زینب سمیت 12 بچیوں کے قتل میں سزاے موت پانے والے مجرم عمران نے تختہ دار پر لٹکنے سے پہلے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری آخری التجا میرے گھر والوں کے لیے ہے کہ میرے جانے کے بعد ان کو تنگ نہ کیا جائے۔

مجرم عمران نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ جو جرم میں نے کیا اس کی سزا مجھے مل گئی ہے لہذا میرے گھر والوں کو اس کی سزا نہ دی جائے اور میرے گھر والوں کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے جب کہ میں گھر والوں سے وصیت کرتا ہوں میری مغفرت کے لیے اللہ تعالی سے دعا کی جائے اور صبر سے کام لیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ننھی زینب کے قاتل عمران کو پھانسی دیدی گئی

مجرم کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بھائیوں سے خصوصی التجا کرتا ہوں کہ زندگی میں ایسا کوئی کام نہ کرنا جس سے آپ کو میری طرح شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پھانسی صبح کے وقت ہی کیوں دی جاتی ہے؟

واضح رہے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو کوٹ لکھپت جیل میں آج علی الصبح پھانسی دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں