فنڈز جاری نہ ہونے پربینظیرٹائون منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ

اجلاس میں ٹھیکیداروں کا اظہار تشویش ، متعلقہ حکام سے فوری رابطے کا فیصلہ

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے کہا کہ ایسو سی ایشن کا وفد تمام متعلقہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اس جانب توجہ دلائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت ہوا جس میں شہید بے نظیر بھٹو ٹاؤن (ایس ۔ایم ۔بی۔بی ۔ٹی ) کے پروجیکٹس جو کہ کراچی، حیدر آباد اور سندھ کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔

اس پروگرام کے تحت جاری شدہ ترقیاتی کاموں کے منصوبوں میں مصروف کنٹریکٹرز کے علاوہ دیگرکنٹریکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے خصوصی طور سے شرکت کی، کنٹریکٹرز نے اجلاس کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا شہید بے نظیر بھٹو ٹاؤن (ایس ۔ایم ۔بی۔بی ۔ٹی ) کے پروجیکٹس میں اس پروگرام کے تحت جاری شدہ ترقیاتی کاموں کے منصوبوں میں تکمیل شدہ کاموں کے بلوں کی ادائیگیوں کا سلسلہ کئی ماہ سے رکا ہوا ہے ، آج تک800 ملین روپے کے بل ادارے کے پاس جمع ہیں ، حکومت سندھ نے ایک ہزار ملین ادا کرنے تھے جو کئی ماہ سے جاری نہیں کیے گئے ۔




جون میں مالی سال کے اختتام سے قبل یہ رقم جاری ہونا ضروری ہے ، بصورت دیگر اسکیم کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے، دوسری جانب اداروں پر سے کنٹریکٹرز کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، اجلاس میں کنٹریکٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کنٹریکٹرز کو بروقت ان بلوں کی ادائیگیا ں نہ ہو سکی تو ترقیاتی کاموں کے بند ہونے کا تما م مالی بوجھ متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹرز پر پڑے گا، اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے کہا کہ ایسو سی ایشن کا وفد تمام متعلقہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اس جانب توجہ دلائے گا، اس موقع پر اجلاس نے گورنر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو ٹاؤن (ایس ۔ایم ۔بی۔بی ۔ٹی ) کے پرجیکٹس کے فنڈز جاری کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
Load Next Story