ہال ٹینس کائی نیشکوری پہلی آزمائش میں ناکام
روسی پلیئر میخائل یوزنی نے شکست دے دی، کوئنز کلب میں ٹوماس بریڈیچ اور مارن کلک فتحیاب، جارکونمینن کا قصہ تمام
ہال مینز ٹینس میں جاپانی پلیئر کائی نیشکوری پہلی آزمائش میں ناکام ہوگئے۔
کوئنز کلب ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ ٹوماس بریڈیچ اور 5 سیڈ مارن کلک نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، فن لینڈ کے جارکونمینن کا قصہ برطانوی پلیئر ڈینئیل ایوانز کے ہاتھوں تمام ہوگیا، برمنگھم ویمنزٹورنامنٹ میں کروشیا کی میرجانا لوسیک نے9 سیڈ یانیا وکمائر کی چھٹی کردی،ڈنیلا ہنچووا نے برطانیہ کی 7 سیڈ لورا روبسن کو زیرکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہال مینز ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کے کائی نیشکوری کو روسی پلیئر میخائل یوزنی نے ٹھکانے لگادیا، گراس کورٹ اوپن ایونٹ میں یوزنی کی جیت کا اسکور 6-1، 6-7(4/7) اور 6-3 رہا۔
تیسرے راؤنڈ میں یوزنی کا سامنا جرمن پلیئر فلپ کوہل شریبر یا ٹوبائس کیمکے سے ہوگا، میخائل یوزنی گذشتہ برس بھی ہال ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے لیکن اس مرحلے پر انھیں پانچ مرتبہ کے چیمپئن راجرفیڈرر کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔
ورلڈ نمبر13 نیشکوری کو ابتدائی راؤنڈ میں بائی ملی تھی لیکن وہ پہلی ہی آزمائش میں ناکام ہوگئے، فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ تک پہنچنے والے نیشکوری کو یوزنی کیخلاف دو گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں ردھم پانے میں خاصی دشواری کا سامنا رہا، انھوں نے کہا کہ روسی پلیئر نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن دوسری جانب میں نے بہت مواقع گنوائے، اگرچہ دوسرے سیٹ میں، میں نے کچھ ہمت دکھائی لیکن آخری گیم میں اس نے چانس سے فائدہ اٹھالیا، اب میں ومبلڈن کیلیے بھرپور تیاری کروں گا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ گراس کورٹ سیزن کو طوالت دینے کے آئیڈیے کا حامی ہوں، ومبلڈن میں کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔
کوئنز کلب ٹینس ٹورنامنٹ میںسیکنڈ سیڈ ٹوماس بریڈیچ نے نیدرلینڈ کے تھیمو ڈی بیکر کو 6-1، 6-4 سے مات دے دی، 5 سیڈ کروشیا کے مارن کلک نے ہموطن ایوان ڈوڈگ کو 6-3، 6-4 سے پچھاڑ کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔فن لینڈ کے 13 سیڈ جارکونمینن کو برطانوی پلیئر ڈینئیل ایوانز نے 6-7(6/8)، 6-4 سے زیر کرلیا، دیگر سیکنڈ راؤنڈ میچز میں لیٹن ہیوٹ نے گریگور دیمتروف کو 6-4، 6-3 سے زیر کرلیا، یوکرین کے 7 سیڈ الیگزینڈر ڈولگوپولوف نے کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو کو 6-3، 4-6 اور 6-4 سے قابو کرلیا، گریگا زیملج نے سرگئی اسٹوہوسکی کو 7-5،6-4 سے قابو کرلیا، فرانس کے کینی ڈی شیپرز نے بھارت کے روہن بوپنا کو 6-4،6-3 سے ہرادیا۔
برمنگھم ویمنز ٹینس کے سیکنڈ راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ سورانا کرسٹیا نے بیلاروس کی سویٹنا پرنکووا کو 6-4،6-4 سے ہرادیا، بوجانا جونواسکی نے جمہوریہ چیک کی آندریا ہیلکووا کو 4-6، 6-1 اور 6-4 سے مات دے دی، ماریا سانچز نے بیلجیئن حریف ایلسون وان کو 7-6(7/3)، 6-3 سے قابو کرلیا، کروشیا کی میرجانا لوسیک نے9 سیڈ یانیا وکمائر کی چھٹی کردی، ان کی کامیابی کا اسکور 6-4، 6-0 رہا، ڈنیلا ہنچووا نے برطانیہ کی 7 سیڈ لورا روبسن کو 6-3، 6-4 سے مات دے دی، کرسٹینا میلڈونوک نے برطانوی حریف جوہانا کونٹا کو 6-4، 6-1 سے زیر کرلیا۔