ورلڈ ٹیم اسکواش پاکستان کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ختم

مضبوط آسٹریلوی ٹیم نے 3-0 سے کامیابی پاتے ہوئے راؤنڈ 8 میں جگہ بنالی


Sports Desk June 13, 2013
مضبوط آسٹریلوی ٹیم نے 3-0 سے کامیابی پاتے ہوئے راؤنڈ 8 میں جگہ بنالی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ورلڈ ٹیم اسکواش ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

فرانس کے شہر مول ہاؤس میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل کے پہلے مقابلے میں آسٹریلوی کیمرون پیلیے نے پاکستانی ناصر اقبال کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3-1 سے کامیابی حاصل کی، میچ کا اسکور 11-5، 11-3، 5-11 اور11-6 رہا۔دوسرے میچ میں پاکستان کے سینئر کھلاڑی فرحان محبوب کو حریف ریان کسکیلی نے 5-4، 11-3 اور 11-6 سے ہرایا۔ آخری مقابلہ فرحان زمان اورڈیوڈ پالمر کے مابین تھا جس میں تجربہ کار آسٹریلوی پلیئرز نے 11-9 اور 11-7 سے کامیابی سمیٹی۔

دیگر پری کوارٹر فائنلز میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 2-1 سے شکست دیدی، پہلے میچ میں بھارت کے سارو گھوشل نے میکس لی کو 3-1 سے زیر کرتے ہوئے فتح کی بنیاد رکھی، دوسرے مقابلے میں رامیت ٹنڈون نے فونگ یپ کوا سٹریٹ سیٹ میں مات دی، آخری مقابلے میں ہریندر پال سنگھ حریف لیو آیو سے2-1 سے ہار گئے۔



ایک اور ناک آؤٹ مقابلے میں ملائیشیا نے امریکا کیخلاف 2-1 سے فتح پاتے ہوئے راؤنڈ 8 مرحلے میں جگہ پکی کی، اونگ بینگ ہی نے کرسٹوفر گورڈن کو 3-1 سے اور محمد اشرف آذان نے ڈیلائن مرے کو اتنے ہی مارجن سے زیر کیا۔ جرمنی نے نیوزی لینڈ کو زیر کرلیا۔ مصر نے کینیڈا کو 2-0 سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم کے رامے عاشور نے دینی شاپ کو 11-6، 11-9 اور 11-8 سے ٹھکانے لگایا۔

دوسرے میچ میں طارق مومن نے ڈیوڈ لیٹونیو کو 11-6، 11-8 اور 11-8 سے مات دیکر کوارٹرفائنل کیلیے ٹکٹ بک کروائی، جرمنی نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2-1 سے فتح پاتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں