افغانستان کے صوبے ہلمند میں انتخابی امیداوار بم دھماکے میں ہلاک

دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی، حکومتی حکام


ویب ڈیسک October 17, 2018
دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی، حکومتی حکام- فوٹو: انٹرنیٹ

افغانستان کے صوبے ہلمند میں انتخابی امیدوار کرسی کے نیچے لگے بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پارلیمانی انتخابات کی مہم چلانے والے امیدوار عبدالجبار قہرامن اپنے دفتر کی کرسی کے نیچے لگے بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق بم عبدالجبار قہرامن کے انتخابی مہم کے لیے بنائے گئے دفتر میں ان کی کرسی کے نیچے لگایا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ایک انتخابی مہم میں طالبان کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں