پاکستان خوشحال مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے سربراہ پاک فوج

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح قوم کی مدد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک October 17, 2018
دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،فوٹو: اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحال مستقبل کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ اٹلی کے دوران وزیر دفاع اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اطالوی قیادت نے علاقائی امن و استحکام اور عالمی سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جب کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف کو اطالوی افواج کی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ دکھایاگیا۔

آرمی چیف نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اطالوی دفاعی صنعت کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور پاکستان دنیا کے لیے کھلا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح قوم کی مدد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، شہداء کے اہل خانہ ، غازیوں اور خصوصاً قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں