نجی اسکول مالکان کو اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم

پرائیویٹ اسکول پابند ہیں کہ اضافی فیسس سپریم کورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں، ڈائریکٹرپرائیویٹ اسکولز


ویب ڈیسک October 17, 2018
اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک خط رجسٹرار ہائی کورٹ کو لکھ دیا گیا :فوٹو:فائل

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول نے نجی اسکول مالکان کو خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ والدین سے لی گئی اضافی فیسیں رجسٹرارسپریم کورٹ کے پاس جمع کرائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول نے عدالتی احکامات پر پرائیویٹ اسکول مالکان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول مالکان بچوں کے والدین سے وصول کی گئیں اضافی فیسیں رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسکولوں کی من مانی پر والدین پھر سڑکوں پر آ گئے

خط کے متن کے مطابق پرائیویٹ اسکول پابند ہیں کہ اضافی فیس سپریم کورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں، اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک خط رجسٹرارہائی کورٹ کو بھی لکھا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نجی اسکولوں کیخلاف شکایتی سیل قائم

واضح رہے کہ نجی اسکولوں کو زائد فیسیں واپس کرنے کے حوالے سے پہلا مراسلہ 4 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جبکہ جاری کیے گئے دوسرے مراسلے میں نجی اسکولوں پر واضح کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادارے 5 فیصد سے زائد فیس وصول نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں