تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں کمشنر
حکومت کراچی میں سرمایہ کاری اور صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہے,شعیب احمد صدیقی
GAZA:
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی36مارکیٹوں پر مشتمل جامعہ الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجروں اور مارکیٹ کے دکانداروں کے مسائل کے حل کیلیے انتظامیہ ہر ممکن ذرائع اور وسائل کو استعمال کر رہی ہے اور حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں جامعہ الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشاد کی سربراہی میں آنے والے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت کراچی میں سرمایہ کاری اور صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہے کیونکہ پاکستان اور خصوصاً کراچی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلیے آئیڈیل شہر ہے یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں ، صنعتکاروں اور تاجروں کو راغب کر نے کے سلسلے میں حکومت انھیں ہر ممکن سہولیات، تعاون اور مدد فراہم کر رہی ہے۔
شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت کراچی میں صنعتی ،تجارتی اور سرمایہ کاری کے پر امن ماحول کو قائم کر نے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ماحول خراب کر نے والے شر پسند عناصر اور تخریب کاروں کے خلاف بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کمشنر کراچی کو ایم اے جناح روڈ کے اطراف قائم 36چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے دکاندار وں کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے درخواست کی، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ مصطفی جمال قاضی کو ہدایت کر رہے ہیں کہ جامعہ الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کریں اور مارکیٹ کے دکانداروں اور تاجروں کو سیکورٹی ، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ، تجاوزات اور بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں درپیش مسائل کو حل کر نے کے سلسلے میں ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں۔