سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو ہتھکڑی لگانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب معطل
چیئرمین نیب کی پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کو بھی معطل کرنے کیلئے آئی جی پنجاب سے سفارش۔
پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو ہتھکڑی لگاکر احتساب عدالت میں پیش کرنے پر نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب لاہور میں اجلاس ہوا جس میں میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب کو پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب افسران کوقوم سے معافی مانگنے کا حکم
چیئرمین نیب نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کی فوری طور پر معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ جب کہ اسی کیس میں پنجاب پولیس کے اے ایس آئی مختار احمد کو بھی معطل کرنے کے لئے آئی جی پنجاب کو سفارش جاری کر دی۔
اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔