کراچی میں بونداباندی کے باوجود شدید گرمی گرد آلودہوائیں

سورج دن بھرآگ برساتارہا،درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاپہنچا،مشروبات کی طلب بڑھ گئی


Staff Reporter June 13, 2013
آج بھی درجہ حرارت 38تا 40ڈگری رہے گا، گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام ورات کو بوندا باندی ہوئی تاہم گرمی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی،شہر میں آندھی اور گردآلودگرم ہواؤں کے جھکڑبھی چلتے رہے ۔

جس کے باعث شہریوں بالخصوص سڑک پر پیدل چلنے والوں اورموٹرسائیکل سواروں کوسخت مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔بدھ کودن بھر سورج آگ برساتارہااورگرم ہواؤں کے تھپیڑے چلتے رہے،درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کودرجہ حرارت38تا 40ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان رہنے اور موسم جزوی ابرآلوداور گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔شہریوں نے گرمی کی شدت مٹانے کیلیے سوفٹ ڈرنک، گولا گنڈا، قلفی اور ٹھیلے سے مختلف مشروبات کابھرپوراستعمال کیا، برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔



ماہرین ماحولیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب کم تھا تاہم فضائی درجہ حرارت میں زیادتی کے باعث کمفرٹ لیول بڑھ گیاتھاجس سے شہریوں کو سخت گرمی کاسامناکرنا پڑا،گر دآلود ہواؤں سے شہریوں بالخصوص بزرگوں اوربچوں کو سانس لینے میں شدیدتکلیف محسوس ہوئی، سڑکوں اورشاہراہوں پرآندھی اورگردآلود ہواؤں سے شہریوں کی آنکھوں میں سوزش شروع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں