قطر کا ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے پاکستان میں ویزا سنٹر کھولنے کا اعلان

قطر ویزا مرکز کے ذریعے سفری اجازت نامے کے حصول میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 17, 2018
قطر ویزا مرکز کے ذریعے سفری اجازت نامے کے حصول میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

قطر کی حکومت نے ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کی حکومت نے 8 ممالک میں ویزا مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے قطر کے سفر کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔ قطر ویزا مرکز کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور سفری اجازت نامے کے حصول میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔



قطر میں اس وقت تقریبا ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی محنت کش کام کررہے ہیں اور وہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان میں قطری سفارت خانے نے وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

عرب ملک میں کام کے خواہش مند پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان سے باقاعدہ ملازمت کا معاہدہ کیا جائے گا۔ نیز قطری مالکان اور آجروں کی جانب سے غیر ملکی ملازمین کے استحصال کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2022 کا فٹ بال کا ورلڈ کپ قطر میں ہوگا اور اس لیے بھی وہاں ملازمت اور کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں