کامرہ میں اواکس طیاروں کوٹارگٹ کرنیکی کوشش کی گئیپرویز مشرف

دہشت گردوںکوعدالتیں چھوڑرہی ہیں ’’ٹودی پوائنٹ ‘‘میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو


Monitoring Desk August 17, 2012
دہشت گردوںکوعدالتیں چھوڑرہی ہیں ’’ٹودی پوائنٹ ‘‘میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ کامرہ ایئر بیس پرحملے میں اواکس طیاروں کوٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ، اواکس طیارے پاکستان کی بہت بڑی طاقت ہیں۔کوہستان میں25 افرادکی ہلاکت افسوسناک ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ چند لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں اپنی سوچ دوسروں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کامرہ حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے ۔ہرکام انٹیلی جنس پر نہیں ڈالنا چاہئے انٹیلی جنس والے فرشتے نہیں ہوتے کہ ان کو ہر بات کا علم ہوجاتا ہے، سیاسی حکمت عملی کی بھی ضرورت ہے ۔ہمیں سب سے پہلے پاکستان کو دیکھنا ہے پاکستان کی حفاظت سب سے مقدم ہونی چاہیے پاکستان کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی بنانا ہوگی ۔

ڈرون حملے ہرگز نہیں ہونے چاہئیں ہمیں امریکا سے مذاکرات کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کی جنگ ہماری جنگ ہے جولوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے وہ کم سمجھی کی بات ہے۔ بہت سے دہشت گردوںکوعدالتیں چھوڑرہی ہیں اور وہ دندناتے پھررہے ہیں۔ دہشت گردی نہیں ہوگی تو اور کیا ہوگا۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں