دوسرامیزائل کرافٹ پی این ایس ’’دہشت‘‘ سمندر میں اتاردیاگیا

میزائل کرافٹ کی تیاری پاک چین دیرینہ دوستی کی مثال ہے، شپ یارڈمیں تقریب سے خطاب

میزائل کرافٹ کی تیاری پاک چین دیرینہ دوستی کی مثال ہے، شپ یارڈمیں تقریب سے خطاب ، فوٹو : پاکستان نیوی

لاہور:
دوسری فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پی این ایس ''دہشت'' کوسمندرمیں اتارے جانے کی تقریب کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوئی،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمدآصف سندیلہ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے،پی این ایس ''دہشت''اپنی نوعیت کادوسرا جہازہے جوکراچی شپ یارڈاینڈانجینئرنگ ورکس میں چائنااسٹیٹ شپ بلڈنگ اینڈآف شورانٹرنیشنل کمپنی اورجنگ آنگ شپ یارڈکے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے کے تحت تیارکیاگیاہے۔


اس سلسلے کاپہلامیزائل کرافٹ چائناشپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹر نیشنل کمپنی(CSOC)نے ڈیزائن تیارکیاجسے پی این ایس عظمت کے نام سے جون 2012 پاک بحریہ میں شامل کیاگیاتھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل آصف سندیلہ نے منصوبے کی بروقت تکمیل کوسراہا اوراسے حکومت کی اندرون ملک سازوسامان کی تیار ی بالخصوص دفاعی شعبے میں خودانحصاری کی پالیسی کامظہر قراردیا،انھوں نے منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے میں کراچی شپ یارڈ،جنگ آنگ شپ یارڈ،چائناشپ بلڈنگ اینڈآف شورانٹرنیشنل کمپنی اور متعلقہ پاکستان نیول اتھارٹیز کی انتھک محنت اورلگن کی تعریف کی۔

انھوں نے پاکستان اور چین کے مابین دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت میزائل کرافٹ کی کراچی شپ یارڈ میں تیاری چین اورپاکستان کے دیرینہ مراسم کی ایک اورمثال ہے،ان میزائل کرافٹس کی شمولیت سے پاکستان نیوی فلیٹ کی دفاعی صلاحیت میں مزیداضافہ ہوگا،پاک بحریہ اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہے اور وہ خطے میں امن واستحکام کے قیام کیلیے ہرممکن کوشش کرے گی۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ میںکراچی شپ یار ڈ اینڈانجینئرنگ ورکس کے مینجنگ ڈائریکٹرریئرایڈمرل حسن ناصرشاہ نے میزائل کرافٹ منصوبے کے نمایاںپہلوئوں پرروشنی ڈالی اورحاضرین کوکراچی شپ یارڈکے مستقبل کے تعمیراتی منصوبوںسے آگاہ کیا۔
Load Next Story