بھارتی ہٹ دھرمی واڈا میں آئی سی سی کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز

معاملہ ریویو کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر میٹنگ میں اس کا جائزہ لے گی، واڈا آفیشل


Sports Desk October 18, 2018
معاملہ ریویو کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر میٹنگ میں اس کا جائزہ لے گی، واڈا آفیشل ۔ فوٹو:فائل

بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) میں آئی سی سی کے خلاف کارروائی شروع ہونے والی ہے۔

واڈا نے 4 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ وہ اپنے ممبر بھارت کو نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو کرکٹرزکے ڈوپ ٹیسٹ لینے کی اجازت دے، مگر بی سی سی آئی نے اس پر عمل نہیں کیا۔

واڈا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ معاملہ ریویو کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر میٹنگ میں اس کا جائزہ لے گی، اسی کی سفارش پر آئی سی سی کو بطور ممبر نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں