سردی آ گئی شمالی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت گرگیا

درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچ گیا، پنجاب میں راتیں سرد، موسم خشک، خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔


News Agencies/Numainda Express October 18, 2018
درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچ گیا، پنجاب میں راتیں سرد، موسم خشک، خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان، کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری اور بارشوں سے موسم سرد ہو گیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی آمد کی وجہ سے دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دو تین روز تک موسم خشک رہے گا، آج خیبر پختوانخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔