حساس اداروں پرحملہ حکومت کی نااہلی ہےعمران خان

بحریہ ذمے داریوں سے آگاہ ہے،خطے میںامن کیلیے ہرممکن کوشش کریگی،ایڈمرل آصف سندیلہ


Staff Reporter August 17, 2012
بحریہ ذمے داریوں سے آگاہ ہے،خطے میںامن کیلیے ہرممکن کوشش کریگی،ایڈمرل آصف سندیلہ ۔ فوٹو: ایکسپریس

QUETTA: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ''اسٹیٹس کو'' کی جماعتوں سے اتحاد تودور،بات چیت بھی ممکن نہیں، ان کرپٹ لوگوں نے یونین بنائی ہوئی ہے اور وہ کرپشن چھپانے کیلیے ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں،ملکی حساس اداروں پرحملہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کاایک اورثبوت ہے،نگران حکومت کیلیے رائے لی گئی تو ضرور رائے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورے پرکراچی آمدکے بعد ایئر پورٹ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،عمران خان نے کہاکہ معاشی تباہی کے بعد ملک کے امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہیں آج پورا پاکستان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہے جوحکومت کی ناقص پالیسیوں اور ڈالروں کی بھوک کے سبب لڑی جانے والی امریکی لڑائی میں قوم کوجھونکنے کا نتیجہ ہے،40 ہزار عام شہریوں کی ہلاکت کسی بھی ملک میں دہشت گردی کا سبب بن سکتی ہے۔

عمران خان نے اس تاثر کو غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی پی کیلیے (ن) لیگ پر تنقید نہیں کر رہے وہ ان دونوں کا اصل چہرہ اس وقت سے دکھا رہے ہیں جب (ن) لیگ حکومتی اتحادی تھی دونوں اسٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں جن کے لیڈران نے اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلیے یونین بنائی ہوئی ہے جو ایک معاہدے کے تحت ایک دوسرے کو تحفظ دیتے ہیں، شوکت خانم اسپتال جیسے قومی خدمت کے ادارے پر رمضان میں جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈہ کرکے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، عمران خان نے کامرہ ایئر بیس حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرائی جائے اور ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |