
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کا محاصرہ کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کی شناخت شوکت احمد بٹ کے نام سے ہوئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
واضح رہے قابض فوج کی جانب سے گزشتہ دو دنوں میں اب تک 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز بھی فتح کدل میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔