شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب

وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی، ذرائع


ویب ڈیسک October 18, 2018
وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی ہے، وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |