امریکا کا پادری کی رہائی کے بعد ترکی پرعائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، امریکی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک October 18, 2018
اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، امریکی وزیرخارجہ

امریکا نے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ترکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو سے ملاقات کی جس میں سعودی صحافی کیس کے علاوہ ترکی پر عائد پابندیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں کیوں کہ ترکی پرعائد بیشتر پابندیوں کا تعلق امریکی پادری کی گرفتاری سے تھا جن کا اب جواز نہیں بنتا۔

دوسری جانب ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا اور اس قسم کے فیصلوں سے ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں لہذا ان معاملات پر پابندیاں عائد نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے ترکی نے دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کو حراست میں لے کر ان پر متعدد پابندی عائد کی تھی جس پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں تاہم رواں ماہ ترکی کی عدالت نے امریکی پادری پر عائد سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں