دانش کنیریا پی سی بی کی بات مان لیتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا تفضل رضوی

کیس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے، قانونی مشیر پی سی بی


ویب ڈیسک October 18, 2018
کیس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے، قانونی مشیر پی سی بی

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا ہماری بات مان لیتا تو انہیں یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی طرف سے فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف پر کہا ہے کہ انہیں 6 برس پہلے ہی یہ غلطی تسلیم کرلینی چاہیے تھے کیوں کے ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے لیکن وہ جھوٹ بول کر ان کو جھٹلاتے رہے، لیگ اسپنر پی سی بی کی بات مان لیتے تو انہیں یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دانش کنیریا نے 6 برس بعد غلطی کا اعتراف کرلیا

تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کو بہت پہلے ہی ایسا کرلینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ مانی اور 6 سال تک جھوٹ پر ڈٹ کر اسپاٹ فکسنگ سے انکار کرتا رہا، جب کہ لیگ اسپنر کے کیس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے، دانش اگر پہلے ہی پی سی بی کے تعاون کرلیتے تو شاید انہیں کچھ فائدہ ہوسکتا تھا۔

واضح رہے دانش کنیریا نے ایک انٹریو میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر بے حد شرمندہ ہوں اور سب سے معافی مانگتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |