سابق کرکٹرمرینہ اقبال کمنٹیٹر بن گئیں
مرینہ اقبال نے کمنٹری کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ میں بھی نام کمانے کا عزم ظاہر کیا ہے
لاہور:
سابق قومی خاتون کرکٹر مرینہ اقبال نے کرکٹ کے بعد کمنٹری میں بھی قدم رکھ دیئے۔
سابق کرکٹر مرینہ اقبال پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملائشیا میں آج سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئن شپ کے دوران بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دے رہی ہیں۔
مرینہ اقبال نے کمنٹری کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں بھی نام کمانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ 31 سالہ مرینہ اقبال 36 ایک روزہ اور 42 ٹوئنٹی20 میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔