وفاقی کابینہ کا ممنوعہ اسلحہ لائسنس کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ 

کابینہ اجلاس میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لیے نئی جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع

وفاقی وزیر خزانہ ملک کی معاشی واقتصادی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

ISLAMABAD:
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا۔ اجلاس کے دوران حکومت کے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ٹاسک فورسز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔


ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لیے نئی جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی اسلحہ لائسنس کی کیٹیگریز کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی، کابینہ میں متعلقہ حکام کو ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کے اجرا پر رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ حکومت کی جانب سے ممنوعہ بور پر پابندی لگائی تھی، لوگوں کے پاس لاکھوں کی مالیت والے اسلحہ کے لائسنس تھے، گزشتہ حکومت نے 50 ہزار روپے کے عوض ممنوعہ اسلحہ سرنڈر کرنے کا آپشن دیا تھا۔
Load Next Story