تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کررہی ہے بلاول بھٹو زرداری
وزیراعظم اور چیرمین نیب کی خفیہ ملاقاتوں سےانتقامی کارروائی کا تاثر ملتا ہے، چیرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر شارع فیصل پر قائم یادگار شہدا پر حاضری دی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا، شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے شہیدوں کو بھی انصاف نہیں ملا، کرائم سین کو دھوکر شواہد مٹائے گئے۔
چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت، امن اور اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی ، دہشت گردی کے خطرات سے نہیں ڈریں گے، گزشتہ عام انتخابات میں بھی دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرکے عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنےفیصلوں سےعام آدمی کو تکلیف پہنچارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی خفیہ ملاقاتوں سےانتقامی کارروائی کا تاثر ملتا ہے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آمریت اور دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کے تحت اس ٹرک کو نشانہ بنانے کی سازش کی جس میں شہید بی بی اور پارٹی قیادت سوار تھے۔ بینظیر بھٹو سانحہ کارساز کے بعد جام شہادت نوش کرنے تک آمریت اور دہشتگردی کو چیلنج کرتی رہیں، پیپلز پارٹی اپنے ان شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، جنہوں نے آمریت اور دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جان دی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہید جمہوریت کے روشن ستارے ہیں جن کی قربانی رائیگاں نہیں ہوں گی۔ پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیوں کی یاد کا دن ہے، آئین اور جمہوریت کا دفاع کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں نکالی گئی ریلی میں بم دھماکے میں 130 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔