آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئٹنی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی جب کہ محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ 


Sports Desk October 18, 2018
عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی جب کہ محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ 

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ڈومسیٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26,24 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔