شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی برطانوی فلم کا ٹریلرجاری

فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دوبرسوں کوفلمایا گیا ہے.


ویب ڈیسک June 13, 2013
فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دوبرسوں کوفلمایا گیا ہے. فوٹو اے ایف پی

MUMBAI: شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی فلم کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

آسٹریلوی اداکارہ "نومی واٹس" فلم میں ڈیانا کا کردار ادا کررہی ہے، فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دوبرسوں کوفلمایا گیا ہے جس میں شہزادہ چارلس سے طلاق اوراس کے بعد ڈاکٹرحسنات خان سے تعلقات کا ذکر ہے، فلم میں شہزادی ڈیانا کے فلاحی کاموں کوبھی بھرپوراندازمیں عکس بند کیا گیا ہے، فلم 20 ستمبرکوبرطانیہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں