خيبر پختونخوا کی 12 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خيبر پختونخوا کی 12 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے گورنر ہاوس پشاورمیں وزراء سےحلف لیا، حلف اٹھانے والے وزراء میں تحریک انصاف کے شوکت یوسف زئی ، اسرار اللہ گنڈاپور ، محمود خان، علی امین ، محمد عاطف ، یوسف ایوب اور شاہ فرمان، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ اورحبیب الرحمان، قومی وطن پارٹی کے بخت بیدار اور حاجی ابرار، عوامی جمہوری پارٹی کے شہرام خان ترکئی شامل ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سراج الحق اور قومی وطن پارٹی کے سکندر شیر پاو پہلے ہی سینئر صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں ۔