سرحد پارسے دہشت گردپاکستان میںآرہے ہیں مشاہد حسین

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے باعث پاکستان کوبہت نقصانات برداشت کرنا پڑے، انٹرویو

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے باعث پاکستان کوبہت نقصانات برداشت کرنا پڑے، انٹرویو ۔ فوٹو: ایکسپریس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ سرحد پار سے دہشت گردپاکستان میں آرہے ہیں۔پاکستان قبائلی علاقوںمیں دہشت گردی کیخلاف کارروائی کررہا ہے۔


پاک افغان سرحدکومحفوظ بنانے کیلیے نیٹو فورسز کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ جمعرات کوایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکی حکام کو اب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاک امریکا تعلقات کے بارے میں خیالات کے اظہار کے بعد صورتحال کی سمجھ آجانی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کو بہت نقصانات برداشت کرنا پڑے ، کسی دوسرے کو دنیا میں امن کیلیے ہمارے کردار کے بارے میں ہمیں بتانے کی کیا ضرورت ہے،ہم اپنے کردار اورذمے داریوں کو بہترانداز میں سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے خیالات کی روشنی میں ملک کو آگے لے کرجانا ہے اوراس سلسلے میں ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story