پنجاب کی تعمیروترقی میں چین کا تعاون خوش آئند ہے شہباز شریف

معاہدے کے مطابق چینی کمپنی نورینکو توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں حکومت پنجاب سے تعاون کرے گی۔


ویب ڈیسک June 13, 2013
معاہدے کے مطابق چینی کمپنی نورینکو توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں حکومت پنجاب سے تعاون کرے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کی تعمیروترقی کے حوالے سے چینی کمپنی نورینکو اورحکومت پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے۔

پنجاب حکومت اور چین کی مشہور کمپنی نورینکو انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین پی اینڈ ڈی اور چینی کمپنی نورینکو انٹرنیشنل کی جانب سے ڈائریکٹر آف دی بورڈ پریذیڈنٹ ہیو فارونگ نے یادداشت پر دستخط کئے، معاہدے کے مطابق چینی کمپنی نورینکو توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں حکومت پنجاب سے تعاون کرے گی۔

چینی کمپنی موٹروے کے قریب صنعتی شہر بسانے، میٹرو ٹرین کی تعمیر اور سڑکوں کے منصوبوں کے حوالے سے بھی پنجاب حکومت سے تعاون کرے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخی اور مثالی ہے، تعاون کے تمام منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام کیا جائے گا، چینی کمپنی نورینکو اور پنجاب حکومت کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |