محمد عامر کا ستارہ گردش میں آگیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود محمد عامر کی خلا پر کریں گے


ویب ڈیسک October 18, 2018
وقاص مقصود محمد عامر کی خلا پر کریں گے - فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں غیر معیاری کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خؒلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے باہر کیا گیا اور اب انہیں آسٹریلیا ہی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئٹنی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود محمد عامر کی خلا پر کریں گے، انہیں ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب غیر معیاری فٹنس کی وجہ سے ایشیا کپ میں شرکت سے محروم رہنے والے عماد وسیم کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔