پنجاب حکومت کا میٹرو بس کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

میٹرو بس کے کرایے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر ہوں گے، وزیر خزانہ پنجاب


ویب ڈیسک October 18, 2018
پنجاب میں میٹروبسوں پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے،وزیر خزانہ،فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبے میں چلنے والی میٹرو بسوں کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو بسوں پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ لاہور میں شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرایے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر ہوں گے اور کرایے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی میٹرو بس سے دیہاڑیاں

وزیر خزانہ نے بتایا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کر لیا گیا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی گئی ہے، کاشکاروں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے اور عوام کومفت علاج کیلیے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں