جنرل کیانی درپیش چیلنجزکاادراک رکھتے ہیںسربراہ امریکی فوج

یوم آزادی کے موقع پرجنرل کیانی کاجوانوں سے خطاب برمحل ہے،جنرل مارٹن ڈیمپیسی


August 17, 2012
یوم آزادی کے موقع پرجنرل کیانی کاجوانوں سے خطاب برمحل ہے،جنرل مارٹن ڈیمپیسی۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور: امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپیسی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے یوم آزادی کے موقع پرپاک فوج کے جوانوں سے خطاب کوبرمحل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی پاکستان اور امریکا کودرپیش چیلنجزکا ادراک رکھتے ہیں۔

جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپیسی نے پینٹاگون میں ایک بریفنگ کے دوران کاکول اکیڈمی میں پا ک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خطاب کو برمحل قرار دیا۔ دریں اثنا امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں موجود طالبان سرحد پار پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلیے واضح اور مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |