کراچی کی بجلی کم کی گئی تو تمام آئینی و قانونی راستےاختیارکریں گے فیصل سبزواری

وزیراعظم کراچی کی بجلی کٹوتی کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر ایم کیوایم ہر فورم پر فیصلے کیخلاف آواز اٹھائے گی، سبزواری


ویب ڈیسک June 13, 2013
وزیر اعظم کراچی کی بجلی کٹوتی کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر ایم کیوایم ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائے گی۔ فیصل سبزواری۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کراچی میں 350 میگاواٹ بجلی کم کرنے کے فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کریں گے.

سندھ اسمبلی میں اپنے چیمبر میں صنعت کاروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو مشترکہ مفادات کونسل میں بجلی کی کٹوتی کے معاملے کو اٹھانا چاہئے، کراچی میں بجلی کم کرنے کا منصوبہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگرتجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی گئی تو حکومت کو شہر حاصل ہونے والے ریونیو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کراچی میں بجلی چوری کا بیان قابل مذمت ہے حالانکہ فیصل اباد اور سیالکوٹ کے مقابلے میں کراچی سے زیادہ ریکوری ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کراچی کی بجلی کٹوتی کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر ایم کیوایم ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ عوام کو کے ای ایس سی کی کارکردگی پر تحفظات ہیں اورکے ای ایس سی انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ بن چکی ہے، اس موقع پر صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث پہلے ہی کاروبار بحران کا شکارہےاوراگر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا تو بے روزگاری میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |