جوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ اس منصب کی توہین ہے فضل الرحمان

الیکشن کوصاف وشفاف کہنے والوں کاضمیر بھی انہیں ملامت نہیں کرتا، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک October 18, 2018
چوری کے مینڈیٹ سے بننے والی حکومت نے عوام کے مسائل بڑھا دیئے، فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو شخص وزیراعظم کےنام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے۔

کوئٹہ میں علماکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے ہی وعدے پورے نہیں کررہے، اسٹاک مارکیٹ کی حالت بدترین ہے اور ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، چوری کے مینڈیٹ سے بننے والی حکومت نے عوام کے مسائل بڑھا دیئے ہیں، موجودہ حکمران اندرونی نہیں بیرونی ایجنڈے کے لوگ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں بھر پور دھاندلی کی گئی، میرا دل نہیں کرتا کہ موجودہ حکومت کوحکومت کہوں اورجوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے، مجھےحیرت ہوتی ہے جب کہا جاتا ہے الیکشن صاف وشفاف ہوئے، الیکشن کوصاف وشفاف کہنے والوں کا ضمیر بھی انہیں ملامت نہیں کرتا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں