
ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں، حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 80 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، دوسری جانب یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں بھی 2 روپے فی یونٹ اور گیس کی نرخوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں روز مرہ استعمال کی ہر چیزمہنگی ہوجائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔