وزیر اعظم اور آرمی چیف کا افغان صوبے قندھار میں حملے پر اظہار مذمت

خواہش کہ افغانستان میں موجود سیکیورٹی فورسز انتشار پر قابو پالیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک October 18, 2018
خواہش کہ افغانستان میں موجود سیکیورٹی فورسز انتشار پر قابو پالیں، سربراہ پاک فوج (فوٹو: فائل)

KARACHI: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے افغان صوبے قندھار میں حملے کی شدید مذمت کی ہے اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدم استحکام کی وجہ سے افغانستان کے شہریوں نے بھاری نقصان اٹھایا، پاکستان کو بھی انتخابات کے دوران ایسے ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔




عمران خان نے کہا کہ قندھار کے گورنر، پولیس چیف اور انٹیلی جنس چیف پر دہشت گرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے, ہماری دعائیں اور ہمدردیاں افغان صدر اشرف غنی، افغانستان کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کی امن و سلامتی کا افغانستان میں امن و سلامتی سے گہرا تعلق ہے، پاکستان افغانستان کا درد محسوس کر سکتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے، ہماری خواہش اورا مید ہے کہ افغانستان میں موجود سیکیورٹی فورسز انتشار پر قابو پالیں گی۔

دریں اثنا دفترخارجہ نے بھی قندھار حملے کی مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لیے جمہوریت ناگزیر ہے، امید ہے افغان پارلیمانی انتخابات پرامن ہوں گے، پاکستان افغان جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں