آؤٹ ہونے پر ہی غلطی کا احساس ہوا بیٹا بھی مذاق اڑائے گا اظہر علی

میں سمجھ رہا تھا کہ گیند باؤنڈری پار گئی ہے، بیٹسمین


Sports Desk October 19, 2018
میں سمجھ رہا تھا کہ گیند باؤنڈری پار گئی ہے، بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

ابوظبی ٹیسٹ میں مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوانے والے اظہر علی کا کہنا ہے کہ بیٹا ابتسام بھی میرا مذاق اڑائے گا۔

تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ یہ بڑی ہنسانے والی بات ہے، میں سمجھ رہا تھا کہ گیند باؤنڈری پار گئی ہے، مچل اسٹارک کی تھرو ٹم پین کے پاس آئی تب بھی میں نے کوئی خطرہ محسوس نہیں کیا کہ کیا ہونے جارہا ہے، آؤٹ ہونے پر ہی غلطی کا احساس ہوا۔

اظہر علی انھوں نے کہا کہ میں تصور کرسکتا ہوں کہ بیٹا ابتسام مزاحیہ انداز میں اس واقعہ کا ذکر میرے ساتھ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں