سنچری نہ بنانے پر افسوس مگر یہ چیزیں کھیل کا حصہ ہیں بابر اعظم
میں بدستور اپنی پہلی سنچری کا منتظر ہوں، مجھے امید ہے کہ اگلی سیریز میں یہ قحط ختم کردوں گا، بیٹسمین
بابر اعظم نے ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے 99 رنز پر آئوٹ ہونے کو کھیل کا حصہ قرار دے دیا۔
پانچ روزہ کرکٹ میں خراب پرفارمنس کا طویل ریکارڈ رکھنے والے بابر اعظم اپنی پہلی سنچری کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئے تھے، انھوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ مجھے سنچری نہ بنانے پر افسوس ہوا مگر یہ چیزیں کھیل کا حصہ ہیں، مجھے خوشی ہے کہ سرفراز اور میں نے پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔
بابر اعظم نے مزید کہاکہ میں بدستور اپنی پہلی سنچری کا منتظر ہوں، مجھے امید ہے کہ اگلی سیریز میں یہ قحط ختم کردوں گا، میں اپنے ٹیسٹ گیم میں کوئی تبدیلی نہیں لایا تاہم کچھ زیادہ مثبت انداز میں کھیلنے کی کوشش کی۔