ویمنز ون ڈے پاکستانی بیٹنگ لائن تباہی کا شکار صرف 95 رنز پر ڈھیر

آسٹریلیا کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ میں5 وکٹ سے شکست،2اہم پوائنٹس ضائع۔


Sports Desk October 19, 2018
آسٹریلیا کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ میں5 وکٹ سے شکست،2اہم پوائنٹس ضائع۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ تباہی کا شکار ہوگئی اور بارش سے متاثرہ میچ میں پوری ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ کا درجہ رکھنے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت پہلے ون ڈے میں میگن شیٹ کی بولنگ نے خاص طور پر پاکستانی خواتین کو پریشان کیا، انھوں نے5 اوورز کے اپنے اوپننگ اسپیل میں 3 میڈن اوورزکیے اور صرف 13 رنز پر اوپنر عائشہ ظفر (9) اور منیبہ علی (2) کو میدان بدر کردیا۔

دوسری اوپنر ناہیدہ خان اور کپتان جویریہ خان نے تیسری وکٹ کیلیے 28 رنز جوڑے، نکولا اور کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والی 19 سالہ جارجیا واریہام نے باقی بیٹنگ لائن کا صفایا کردیا۔ ڈیبیو کرنے والی ایک اور کھلاڑی سوفی مولینکس نے 7 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ثنامیر 21 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

26 ویں اوور میں بارش کی مداخلت کے باعث مقابلے کو 41 اوورز فی سائیڈ تک محدود کیا گیا تھا تاہم پاکستان ٹیم 38 ویں اوور میں ہی 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں مہمان سائیڈ نے 5 وکٹ پر 23 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا،اوپنر الیسا ہیلی نے26 رنز بنائے، ثنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں