نائنٹیز میں آکر بابراعظم پر گھبراہٹ طاری ہونے لگی

بابر اعظم کیریئرمیں تیسری بارسنچری سے محروم،99پروکٹ گنوانے والے10ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔


Sports Desk October 19, 2018
بابر اعظم کیریئرمیں تیسری بارسنچری سے محروم،99پروکٹ گنوانے والے10ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ فوٹو : گیٹی امیجز

نائنٹیز میں آ کر بابراعظم پر گھبراہٹ طاری ہونے لگی اور نوجوان بیٹسمین کیریئر میں تیسری بار سنچری سے محروم رہ گئے۔

ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم صرف ایک رن کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہیں کرپائے،نوجوان بیٹسمین کیریئر میں تیسری بار نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، بابر اعظم سے قبل 9 پاکستانی بیٹسمین 99پر وکٹ گنوا چکے ہیں۔

آخری مصباح تھے، نوجوان بیٹسمین ایک ہی میچ میں صفر اور 99 بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بنے،پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں فخرزمان 94رنز پر آؤٹ ہوئے، یوں ڈیبیو پر سنچری بنانے کا اعزاز نہیں حاصل کرپائے،اس کے بعد کپتان سرفراز بھی94پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

مجموعی طور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ چوتھا جبکہ پاکستان کیلیے پہلا موقع ہے کہ 3 بیٹسمین کسی ایک ہی میچ میں 90اور 100کے درمیان وکٹ گنوا بیٹھے،اس سے قبل آخری بار آسٹریلوی مائیکل کلارک، سائمن کیٹچ اور ڈیمیئن مارٹن بھارت کیخلاف ناگپور ٹیسٹ 2004میں سنچریاں مکمل نہیں کرپائے تھے۔

کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میںففٹیز بنانے والے پاکستان کے وکٹ کیپرز کی فہرست میں سرفراز احمد کا نام تیسری بار آیا،اس سے قبل سلیم یوسف اورکامران اکمل یہ کارنامہ انجام دے چکے،سرفراز 2014میں 2 میچز کے بعد ابوظبی میں یہ سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوئے، مجموعی طور پر وہ دنیا کے پانچویں وکٹ کیپر کپتان ہیں جنھوں نے دونوں اننگز میں ففٹیز بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں