چیمپئنز ٹرافی سری لنکا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

294 رنز کا ہدف سری لنکا نے 47.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کمار سنگاکارا شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

اوول کے گراؤنڈ میں کھلیے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس کا انگلینڈ نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ السٹر کک نے 59، جوناتھن ٹراٹ نے 76 اور جوئے روٹ نے 68 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور کو 293 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ای این بیل 20، مورگن 13 اور ٹم بریسنن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ روہ بوپارا 33 اور اسٹارٹ براڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


سری لنکا کی جانب سے لستھ مالنگا، شمندا ارانگا اور رنگانا ہیراتھ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نووان کلاسیکرا ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

294 رنز کا ہدف سری لنکا نے 47.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کمار سنگاکارا شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نووان کلاسیکرا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوسال پریرا 6، دلشان 44 اور ماہیلا جے وردنے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے جیمز انڈرسن 2 وکٹ لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ گریم سوان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین پرفارمنس پر کمار سنگاکارا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Load Next Story