2 سال کے دوران دوبارہ عمرے پر عائد 2 ہزار ریال فیس ختم

سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حکام اور عمرہ وحج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا۔


News Agencies October 19, 2018
سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حکام اور عمرہ وحج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا۔ فوٹو : رائٹرز

سعودی حکومت نے دو سال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حکام اور عمرہ وحج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا، فیس خاتمے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔